جمعه 15/نوامبر/2024

یمن کی سرحد پر سعودی عرب کے تین فوجی ہلاک

پیر 9-دسمبر-2019

سعودی عرب نے یمن سے متصل جنوبی سرحد پرمتعین اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق جازان کے علاقے میں یمن کی سرحد پر ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ان کی شناخت سارجنٹ احمد بن یحییٰ سلیمان الغزوانی، سپاہی سلطان بن عیسیٰ شلبی اور ابراہیم مجرشی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان فوجیوں کی موت کیسے ہوئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب گذشتہ کئی سال سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی فوجیوں پر حملے ہوتے رہےہیں۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی جنگ پانچویں سال میں جاری ہے۔ ستمبر 2014ء کوایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرتے ہوئے صدر عبد ربہ ھادی اوران کی انتظامیہ کو وہاں سے نکال دیا تھا۔ مارچ 2015ء کو سعودی عرب نے باقاعدہ ایک عسکری اتحاد قائم کیا اور اس اتحاد کی مدد سے یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ شروع کردی۔

مختصر لنک:

کاپی