مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام نے اسیر بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر مصعب الھندی کی رہائی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد اس نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصعب الھندی کو اتوار کے روز حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
صہیونی حکام کی طرف سے الھندی کو یقین دلایا گیا ہے کہ اسے دی گئی انتظامی قید کی سزا 2 جولائی 2020ء کو ختم ہوگی جس کے بعد اس کی سزا میں مزید توسیع یا تجدید نہیں کی جائے گی۔
قبل ازیں اسیر الھندی کو کابلان اسپتال سے اساو ھروفیہ جیل منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کی حالت کافی تشویشناک بیان کی جاتی تھی۔ 29 سالہ الھندی نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف چار ستمبر 2019ء کو بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ گرفتاری کے بعد اس کی مدت حراست میں 24 بار توسیع کی جا چکی ہے۔