پنج شنبه 01/می/2025

قطر میں منعقدہ فلمی مقابلے میں فلسطینی فلم نے میدان مار لیا

اتوار 8-دسمبر-2019

قطر میں منعقدہ ورلڈ سائنس اولمپک فلمی مقابلے میں حصہ لینے والی فلسطین کی طلبہ کی ٹیم کی تیار کردہ  "پائیدار ترقی” کے عنوان سے بننے والی فلم نے  تعلیمی فلموں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

اولمپکس میں سائنس (بیالوجی ، فزکس اور کیمسٹری) کے شعبوں میں مقابلہ جات شامل ہیں اور اس مہینے کی 12 تاریخ تک مقابلہ جاری رہے گا۔

وزارت تعلیم کے ایک بیان کے مطابق بدھ کے روز اس فلم نے اولمپکس میں حصہ لینے والے 70 ممالک کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

طلباء کی ٹیم میں تعلیمی نگرانوں کی سربراہی میں عہد العارضہ ،میرا عمار ، تالہ فہد ، رائق غانم ، مصطفیٰ صنوبر ، عبد الرحمن شفیع، مراد عبد الغنی ، احمد جابر اور فیاح البحش شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ آنے والے دنوں میں فلسطینی ٹیم اس اولمپکس کے اندر سائنس مقابلوں میں حصہ لے گی۔

مختصر لنک:

کاپی