چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون اور لوٹ مار مہم جاری

جمعہ 6-دسمبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں بچے اور سابق اسیر بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور فلسطینیوں کو ہزاروں شیکل کی نقدی اور زیورات سے محروم کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے خفیہ ادارے’شاباک’ کے تفتیش کاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قابض فوج نے تلاشی کے دوران گھروں میں موجود رقوم کی لوٹ مار کی اور فلسطینیوں کو بھاری نقدی سے محروم کردیا گیا۔ قابض فوج نے لوٹ مار کی مذموم مہم کے جواز کے لیے دعویٰ کیا یہ لوٹی گئی رقم ‘دہشت گردی’ کے مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

بیت المقدس میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 16 سالہ حمزہ ابو اسنینہ کو حراست میں لیا گیا۔ ابو اسنینہ کی گرفتاری مسجد اقصیٰ کے قریب سے سلوان ٹائون سے عمل میں لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی