شنبه 16/نوامبر/2024

شاہ سلمان کی امیر قطر کو خلیج تعاون کونسل کانفرنس میں شرکت کی دعوت

جمعرات 5-دسمبر-2019

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو 10 دسمبر کو الریاض میں منعقدہ ہونےوالی خلیج تعاون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے امیر قطر کےنام دعوت نامہ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ذریعے قطر کے نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی تک پہنچایا گیا۔

قبل ازیں خلیج تعاون کونسل کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کا 40 واں سالانہ اجلاس 10 دسمبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگا جس کی صدارت شاہ سلمان کریں گے۔

کونسل کے اجلاس میں علاقائی، عالمی مسائل، خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی