جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں: روحانی

جمعرات 5-دسمبر-2019

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ملک کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کےبجائے ایران کے اصولی مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔

قبل ازیں عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نمائوں نے علاقائی مسائل اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بن علوی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کی۔

مختصر لنک:

کاپی