سابق فلسطینی رہ نما یاسر عرفات مرحوم کے مشیر احمد عبدالرحمان کی وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی مرکزی قیادت کی طرف سے صدر محمود عباس سے تعزیزت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر تنظیم آزادی فلسطین کی قیادت اور صدر عباس سے احمد عبدالرحمان کی وفات پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔
حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد عبدالرحمان کی وفات سے فلسطینی قوم ایک اہم رہ نما سے محروم ہوگئی۔
ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے بھی ٹیلیفون پر صدر محمود عباس سے سابق فلسطینی مشیر احمد عبدالرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
خالد مشعل نے احمد عبدالرحمان کی وفات پر صدر عباس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فلسطینی قوم کےلیے بہت زیادہ مخلص اور درد دل رکھنے والے رہ نما تھے۔
خیال رہے کہ تحریک فتح کے رہ نما اور سابق فلسطینی مشیر احمد عبدالرحمان 76 سال کی عمر میں دو روز قبل رام اللہ میں انتقال کرگئے تھے۔