چهارشنبه 30/آوریل/2025

افریقا سے یورپ جانے والی کشتی ڈوبنے سے 57 افراد ہلاک

جمعرات 5-دسمبر-2019

افریقی ملک موریتانیہ سے یورپ جانے والی پناہ گزینوں کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن پر مشتمل ایک کشتی افریقی ملک موریتانیہ سے گیمبیا کے ساحل کی طرف جا رہی تھی۔ کشتی پر 150 افراد سوار تھے۔ چند کلو میٹر سمندر میں چلنے کے بعد کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ امدادی اداروں اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر دوسرے افراد کو بچا لیا۔

اقوام متحدہ کی ایمی گریشن ایجنسی کے طمابق گیمبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی