جمعه 15/نوامبر/2024

قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی کے طلباء کے اسرائیل مردہ باد کے نعرے

بدھ 4-دسمبر-2019

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔ طلباء کے احتجاج کے وقت امریکی سفارت کار بھی موجود تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی کے زیراہتمام سابق اور موجودہ سفارت کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے کانفرنس ہال کے باہر جمع ہو کرصہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

طلباء نے احتجاجی مظاہرےکی تصاویر اور فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جن میں طلباء کو اسرائیل کے خلاف سخت مشتعل دیکھا جاسکتا ہے۔

کانفرنس میں امریکا کے مصرمیں سابق سفیر ڈینیل کرٹزر اور فرینک ویزنر بھی موجود تھے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹی کی کانفرنس کے موقع پر 150 طلباء نے احتجاجی جلوس نکالا۔ طلباء وطالبات نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت میں بھی نعرے لگائے۔

مختصر لنک:

کاپی