یورپی ملک آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سیمن کووینی نے گذشتہ روز فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے آئرلینڈ کےتعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔
فلسطینی حکومت کی گذرگاہ اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرش وزیر خارجہ رام اللہ سے بیت حانون گذرگاہ سےغزہ داخل ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرش وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کاجائزہ لینا تھا۔
خیال رہے کہ آئرلینڈ کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں پانی صاف کرنے اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔