چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں نومبر میں 43 فلسطینی شہید

منگل 3-دسمبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر کے دوران قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 43 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 38 فلسطینی غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے شہید ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس مرکز کی طرف سے سوموار کے روز جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ ایک فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں کینسر کے باعث علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث جام شہادت نوش کرگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چھ دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد 526 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 111 بچے، 22 خواتین، چھ معذور شامل ہیں۔ 28 فلسطینی مجاھدین تربیتی مشقوں کے دوران شہید ہوئے جب کہ 108 کی شہادت اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہوئی۔ اس عرصے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 13 فلسطینی بھی جام شہادت نوش کرگئے۔ ان میں آخری شہید سامی ابو دیاک ہیں۔ ملائیشیا میں موساد کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی سائنسدان فادی البطش بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی