جمعه 02/می/2025

اردن میں ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ

منگل 3-دسمبر-2019

اردن کی حکومت نے غیرقانونی طورپر اردن میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے حکومتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 29 اکتوبرکوغیرقانونی طورپرعمان میں داخل ہوگیا تھا۔ اسے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی شہری کونزٹانٹین کوٹوف کو اکتوبر کے آخر میں غیرقانونی طور پر اردن میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

اردنی پراسیکیوٹر کا کہن اہے کہ اسرائیلی شہری کو فوجی جج حازم عبدالسلام المجالی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی