جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی دو شیزہ امل طقاطقہ صہیونی قید میں اسیری کے چھٹے سال میں داخل

پیر 2-دسمبر-2019

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی دوشیزہ 25 سالہ امل طقاطقہ اسیری کے چھٹے سال میں داخل ہوچکی ہیں۔ غرب اردن کے علاقے بیت فجار سے تعلق رکھنے والی اسیرہ امل کو صہیونی عدالت کی طرف سے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کلب برائےاسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیرہ طقاطقہ کو اسرائیلی فوج نے دسمبر 2014ء کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسے گولیاں مار کر زخمی کیا۔ ایک گولی اس کے سینے کے قریب سے گذر گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد اسے کچھ عرصہ القدس کے ھداسا نامی اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا جس کے بعد اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

امل طقاقطہ کا علاج مکمل ہونے سے قبل ہی اسے وہاں سے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے اب بھی ایک گولی اس کے جسم میں موجود ہے۔

امل طقاطقہ اس وقت دامون جیل میں قید ہے۔ اس قید خانے میں 38 دیگر فلسطینی خواتین بھی پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی