جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، کئی زخمی

اتوار 1-دسمبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے نکالی گئی پرامن ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی بے ہوش ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کفر قدوم میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے یہودی آباد کاری کے خلاف  ہفتہ وار جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین اور ان کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مظاہرین پراندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر گولیاں چلانے کے ساتھ لاٹھی چارج کیا جس کھے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی