جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا غزہ پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 1-دسمبر-2019

اقوام متحدہ کے ایک سینیر عہدیدار کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری اور اس کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے فلسطین میں امن کے لیے رابطہ کار جیمی مکگولڈری نے ایک بیان میں کہا کہ 12 سے 14 نومبر کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر جارحانہ حملے اور بمباری کی آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گمناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وسط نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تین روز تک وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 36 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔ شہداء میں زیادہ تربچے، خواتین اور عام شہری شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی