اسرائیلی فوج اور پولیس کی طر ف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں نماز فجر ادا کی۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کو گھیرے میں لے کر فلسطینیوں کو نماز فجر کی ادائی کے لیے وہاں آنے سے روکنے کی کوشش کی مگر فلسطینی نمازی صہیونی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد ابراہیمی میں پہنچے میں کامیاب رہے۔

قابض فوج نے پرانے الخلیل شہر اور اس کے اطراف میں بڑی تعداد میں نفری تعینات کی گئی تھی۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی کی طرف آنے سے رونے کی پوری کوشش کی گئی۔


