جمعه 15/نوامبر/2024

صحافی سمیت چار فلسطینی اسرائیلی جیل سے رہا

جمعہ 29-نومبر-2019

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینیوں کو رہا کردیا۔ ان میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے علاقوں سلوان، الطور کالونی کے رہائشی محمد سمیح عباسی سمیت تین دیگر اسیران کو رہا کردیا۔ العباسی سات سات اور ابو سبیتان ساڑھے چار سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق محمد سمیح عباسی کو اسرائیلی فوج نے 2012ء کو حراست میں لیا تھا جب کہ ابو سبیتان کو 2015ء کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت دونوں کی عمریں 17 سال تھیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق العباسی کا ایک بھائی  ایمن العباسی سنہ 2015ء کو اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوچکا ہے۔

قابض فوج نے ایک مقامی صحافی 38 سالہ محمد انور منیٰ کو 16ماہ تک بغیر کسی الزام کےانتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ انور کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

قابض فوج نے اس کے بھائی 32 سالہ عبدالکریم کو نو ماہ تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی