جمعه 15/نوامبر/2024

عرب ممالک کے صحافیوں کے اسرائیل کےساتھ دوستانہ دوروں کی شدید مذمت

جمعرات 28-نومبر-2019

فلسطین نیشنل پریس کلب نےعرب ممالک کے صحافیوں کے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ دوروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پریس کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک کے صحافی صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ یہ صحافی صہیونی ریاست کے جرائم کا پردہ چاک کرنے کے بجائے اس کے جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے صحافیوں کو صہیونی ریاست کے دوستانہ دوروں کے بجائے فلسطینی مقدسات کی صہیونیوں کے ہاتھوں ہونے والی بےحرمتی، اسرائیلی قید خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور روز مرہ کی بنیاد پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ عرب ممالک کے لیے یہ قطعا نا مناسب ہےکہ وہ اپنے صحافیوں کو اپنے سفیر بنا کر صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کی راہ ہموار کرنے کے لیے بھیجیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے صحافیوں کے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ دورے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کی حمایت کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی