جمعه 15/نوامبر/2024

سلامتی کونسل میں عالم اسلام کو رکنیت سے محروم رکھنا نا انصافی:ایردوآن

جمعرات 28-نومبر-2019

ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے سلامتی کونسل میں عالم اسلام کی نمائندگی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا انتظام ‘غیر منصفانہ’ ہے اور اسے مزید جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں منعقدہ اقوام متحدہ کی اقتصادی و تجارتی تعاون کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ یہ امرافسوسناک ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پونے دو ارب مسلمانوں کی نمائندگی نہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں عالم اسلام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بحال کرنا ہوگا۔ مسلمانوں کواپنی قوت اور طاقت کا ادراک کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نے ہماری طاقت کو کمزور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان پوری دنیا کی آبادی کا 24 فی صد ہیں مگر عالمی تجارتی سرگرمیوں میں اس کا حصہ 9 اعشاریہ 7 فی صد ہے۔

صدرایردوآن نے 15 کو عالم اسلام اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی یکجہتی کے دن کے طور پرمنانے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی