گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں حزما کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو شہید محمد فتحی کنعان میں حملے کا نشانہ بنایا۔ اس دوران قابض فوج نے شہید کنعان کے گھر پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمی ہونے والے متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج نے دو ہفتے قبل حزما قصبے اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔