انڈے کے اندر سے خراب ہونے یا نہ ہونے کا پتا صرف اس وقت چل سکتا ہے جب آپ اسے توڑتے ہیں مگر انڈے کو توڑے بغیر بھی اس کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔
اگرآپ کسی انڈے کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا اسے توڑے بغیر لگانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ ہے۔
اگر آپ انڈہ چیک کرنا چاہتے ہیں تو اسے کان کےقریب لائیں اور ہلکا ہلائیں۔ اگر اس کے اندر سے چھلکنے کی آواز آئے تو سمجھ لیں کہ انڈہ خراب ہے۔
اگر ہلانے کے باوجود انڈے کے اندر سے چھلکنے کی آواز نہیں آ رہی تو وہ کھانے کے قابل ہے۔
انڈے کو چیک کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ آپ انڈے کو کسی برتن میں ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں
اگر انڈہ فوران برتن کے پیندے پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر وہ تیرنے لگتا ہے تو خراب ہے۔
خیال رہے کہ خراب انڈہ خوراک کو زہرآلود کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔