انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے بڑے گروہوں نے مغربی جنین کے علاقے پر دھاوا بولا جہاں حومش کی غیر قانونی صہیونی بستی آباد تھی اور قریبی سڑک پر سفر کرتی فلسطینی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ بڑی تعداد میں صہیونی آبادکار سیلتہ الظہر اور البرقع قصبیوں کے درمیان ، زیتون جے باغات میں اور جنین نابلس سڑک پر پھیل گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی آبادکاروں نے پاس سے گزرتی گاڑیوں پر پتھراو کیا جس سے انہیں نقصان پہنچا اور بہت سر ڈرائیوروں کو متبادل سڑک استعمال کرنے پر مجبور کیا۔