اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے اسیرعبدالحکیم عاصی کو عمر قید اور 2 لاکھ 58 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے اسیر عاصی پر غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں ارئیل یہودی کالونی میں ایک فدائی حملے میں ایک یہودی ربی کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام میں اس پر مقدمہ چلایا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کےمطابق اسیر عبدالحکیم عاصی کو عمر قید کی سزا کےساتھ ساتھ دو لاکھ 58 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
عبدالحکیم عاصی کو اسرائیلی فوج نے 2011ء میں ایتمار بن گال یہودی ربی کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔