فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے باہر سیکڑوں فلسطینی بچوں نے اتھارٹی کے انتقامی حربوں کے خلاف بہ طور احتجاج اپنے کھلونے نذرآتش کردیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز وسطی رام اللہ میں سیکڑوں بچوں نے سڑک پر اپنے کھلونے جمع کیے اور انہیں نذرآتش کردیا۔ بچوں کی طرف سے یہ اقدام فلسطینی اتھارٹی سے احتجاج کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے رام اللہ اتھارٹی کو یہ پیغام دیا کہ اتھارٹی ان کے خاندانوں کا معاشی قتل عام کررہی ہے جس پر بچے اور بڑے سب سراپا احتجاج ہیں۔
بچوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ انہیں رام اللہ اتھارٹی نے 12 سال سے ماہناہ الائونسز سے محروم کررکھا۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی بنیادوں پر دسیوں سابق فلسطینی قیدیوں کو ملنے والی ماہانا بنیادوں پر دی جانے والی امداد بند کردی تھی جس پر ان شہریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور ان کے بچے بھی رام اللہ اتھارٹی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان اسیران کے ماہانہ الائونس محض سیاسی بنیادوں پر بند کیے گئے ہیں۔