امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف جاری ایک متنازع بیان پر خودامریکا میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز امریکی شہر شیکاگومیں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مائیک پومپیو کے فلسطین میں یہودی بستیوں کو جواز فراہم کرنے کےبیان کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
مظاہرین نے امریکی حکومت کی اسرائیلی ریاست کی طرف داری پرمبنی پالیسی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر باقاعدہ فریق بن چکی ہے۔
مظاہرین نے حکومت اور صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے اختیار کردہ موقف کو تبدیل کرے
مظاہرے میں امریکا میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء، مسلمان شہریوں اور امریکی شہریوں کے ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔