چهارشنبه 30/آوریل/2025

رواں سال کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں 745 فلسطینی بچے گرفتار

جمعرات 21-نومبر-2019

کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کے آغاز سے اب تک قابض صہیونی فوج نے 18 سال سے کم عمر کے 745 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ اعدادو شمار اکتوبر کے آخر تک کے ہیں۔

کلب برائے اسیران کی طرف سےبچوں کے عالمی دن 20 نومبر کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل کی مجد، عوفر اور دامون جیل میں 200 سے زاید فلسطینی بچے بدستور قید ہیں۔ بہت سے بچوں کو بیت المقدس میں خصوصی حراستی مراکز میں قید کیا گیا ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب رہی ہے۔ گرفتاری کے وقت ہی سے قابض فوج فلسطینی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک شروع کردیتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015ء کے بعد غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے کریک ڈائون اور ان پر وحشیانہ جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ قابض فوج فلسطینی بچوں کو ہراساں اور خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی