تیونس کی صحافتی برادری نے فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی طرف سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تیونس کے نیشنل پریس کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے انہیں صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔
بیان میں فلسطینی صحافیوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطین میں صحافتی برادری اسرائیلی ریاست کے جرائم کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔
تیونسی صحافتی برادری کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک صحافی کی آنکھ میں گولی مار کراسے آنکھوں اور بینائی سے محروم کردیا تھا۔