قبرص کی پولیس نے ہفتے کے روز ایک اسرائیلی کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے آلہ جاسوسی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی جریدے ‘فوربز’ کی رپورٹ کے مطابق قبرصی پولیس نے ایک اسرائیلی کو اس کے پاس موجود آلہ جاسوسی سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ گرفتار اسرائیلی کی شناخت’تال ڈیلیان’ کے نام سے کی گئی ہے جو ملٹری انٹیلی جنس کا سابق عہدیدار بتایا جاتا ہے۔ اس نے قبرص میں ایک تجارتی کمپنی بھی بنا رکھی ہے۔
قبرصی پولیس نے حراست میں لیےگئے مشتبہ اسرائیلی جاسوس کے سے پوچھ تاچھ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
قبرصی پولیس چیف کیپروس کاکہنا ہے کہ گرفتار اسرائیلی نے تفتیش کے دوران تعاون کیا ہے تاہم اس سے مزید وسیع پیمانے پر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔