اسرائیلی آبادکاروں نے ضلع بیت لحم میں خضر قصبے میں اپنی زمینوں سے زیتون اکٹھا کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے فلسطینی خبررساں ادارے وفا کو بتایا کہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے 45 سالہ رائد خلیل صلاح پر اس وقت حملہ کیا جب وہ خضر قصبے میں اپنی زمینوں میں کام کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آبادکاروں نے کسان پر تشدد کیا جس سے اسکے چہرے پر چوٹیں آئیں جسے بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔