قابض صہیونی فوج کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے غرب اردن کیے شمالی علاقوں میں زیتون کے پھلوں کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں فلسطینیوں کو زیتون کے پھلوں کے حصول سے محروم ہونا پڑا ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شمالی غرب اردن میں زیتون کے باغات اور فلسطینی کاشت کاروں پر یہودی اشرار کے 95 حملے ریکارڈ کیے گئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی اشرار کے حملوں میں زیتون کے پھل دار درختوں کو نذرآتش کرنے، انہیں کاٹ کر ریزہ ریزہ کرنے اور تیارشدہ پھل چوری کرنے کے واقعات شامل ہیں۔ یہودی شرپسندوں کے انتقامی حربوں کے نتیجے میں غرب اردن کے غریب کاشت کار 100 ٹن زیتون کے پھل سے محروم ہوگئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں جالود میں زیتون کے پھل توڑنے والے فلسطینیوں پر یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں حملے کئے۔ ان کے باغات تلف کردیے اور اتارے گئے زیتون کے پھل لوٹ لیے۔