چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایک ہفتے میں اسرائیلی دہشت گردی میں 37 فلسطینی شہید

اتوار 17-نومبر-2019

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 37 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں سے 36 فلسطینی صرف تین دن کے اندر غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں میں شہید ہوئے جب کی ایک فلسطینی کو غرب اردن میں فائرنگ کے دوران شہید کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی بمباری، زمینی حملوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ گذشتہ ہفتے فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 108 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ ہفتے 125 مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

غرب اردن جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں 9 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 30 فلسطینی زخمی ہوئے۔ان میں سے پانچ فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

جمعرات کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے یہودی کالونیوں پر چار میزائل داغےگئے۔ جب کہ اس روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 18 مقامات پرجھڑپیں ہوئیں۔

بدھ کیے روز اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد منگل اور بدھ کے روز ہونے والےغزہ کے شہداء کی تعداد 24 ہوگئی جب کہ 27 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اس روز فلسطینیوں کے میزائل اور راکٹ حملوں میں 64 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں 44 یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔

 منگل کو اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت میں ساتھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی