جمعه 15/نوامبر/2024

یو این ، یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 17-نومبر-2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس  اور یورپی یونین نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ایک نہتے فلسطینی خاندان کے اجتماع قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور یورپی یونین کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہے غزہ کی پٹی میں السوارکہ خاندان کو اجتماعی طورپر شہید کیے جانے کا واقعہ  ناقابل قبول ہے۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری قابل مذمت اقدامات ہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں السوارکہ خاندان کو اجتماعی طور پر شہید کرنے کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں السوارکہ خاندان کو شہید کرنے کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 13 نومبر 2019ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے رات کی تاریکی میں بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو شہید اور 12 کو زخمی کردیا تھا۔ شہداء میں دو بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مکان کا نام و نشان مٹ گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی