شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 16-نومبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج پر مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی آزادانہ عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کو تباہ کن بموں اور اسلحے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوئے۔ یہ المناک واقعہ دیر البلح کے مقام پر پیش آیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی بین الاقوامی سطح پر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ 1949ء کے جنیوا معاہدے کی سنیگن خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرائے۔

خیال رہے کہ منگل سے جمعرات کے درمیان اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید اور ایک سو سےزاید زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی