شنبه 03/می/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 8 فلسطینی گرفتار

جمعہ 15-نومبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 22 سالہ وسام حتاوی کو بیت المقدس کے شمالی علاقے الرام سے حراست میں لیا گیا۔

رام اللہ میں قابض فوج نے ابو شخیدیم میں محمد غازی الشرقای ، خلیل محمد المختار اور الامعری کیمپ سے متعدد دیگر فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برقین کے مقام پر تلاشی کے دوران سابق اسیر سعید علی سعید قبلاوی کو حراست میں لے لیا۔

علی قبلاوی نے بتایا کہ ان کا بیٹا سعید کئی گھنٹے تک غائب رہا جس کے بعد صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسے السیباط کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی