مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان تین روز سے جاری لڑائی روکنے کے بعد عارضی جنگ بندی پر اتفٓاق ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فریقین مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے جمعرات کو مصری مساعی سے فریقین کے درمیان جنگ بندی کی گئی ہے۔
قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی روکنے اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پرحملے روکنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ منگل کی صبح سے جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 34 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔
اخبار الحدث نے اسلامی جہاد کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی قبول کرلی ہے۔