اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ زمینی اور فضائی بمباری کو فلسطینی قوم اور مزاحمت کے خلاف ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جس بے رحمی کے ساتھ نہتے شہریوں کو شہید کیاجا رہا ہے اس نے صہیونی ریاست کی مجرمانہ ذہنیت ایک بار پھردنیا کے سامنے کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے محصورین کو جس بے رحمی اور بےدردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے ایسی جارحیت کی معاصر تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ طاقت کے اندھا دھند استعمال کے باوجود غزہ کے عوام صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ہم اپنی اجتماعی اور قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غفلت نہیں برتیں گے۔ دشمن کے جرائم کا دستیاب قوت کےساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن کو غزہ کی پٹی پر جارحی مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور فلسطینی قوم کے خون کا حساب دینا ہوگا۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن ریاست نے اپنے داخلی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی ہے اور اب یہ جنگ اس
کی اپنی تباہی کا باعث بنے گی۔