چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری، شہداء کی تعداد 32 ہوگئی

جمعرات 14-نومبر-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کے روز قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کی منگل کی  صبح سے جاری اس وحشیانہ کارروائی میں اب تک 32 فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے یں۔

شام تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ منگل اور بدھ کے ایام میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر 90 زمینی اور فضائی حملے کیے جن میں 26 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے مقامی کمانڈر بہا ابو العطاء اور ان کی اہلیہ شہید جب اور ان کے تین بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازین ترین اطلاعات کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

آج جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون طیارے کی مدد سے خان یونس میں مسجد نور کےقریب ایک میزائل گرایا، رات گئے دیر البلح میں فلسطینیوں کے قتل عام میں چھ فلسطینی شہید اورایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

ہلال احمر کے مطابق دیر البلح میں شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کے جسد خاکی اسپتال لائےگئے ہیں جب کہ دو افراد لا پتا ہیں۔

منگل اور بدھ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 26 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی