اردنی حکام نے بتایا ہے کہ چند ہفتے قبل اردن میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والے ایک اسرائیلی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اسرائیلی تک اسرائیل قونصل خانے کو رابطے اور ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔
اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے سرحد پار سے غیرقانونی طورپر داخل ہونے اور درندازی کے مرتکب ایک اسرائیلی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شرو کردی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے دراندازی کے بعد گرفتار ہونے والے شخص سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی اردنی وزارت خارجہ کہا تھا کہ ایک اسرائیلی شہری کو اردن میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاز سیکیورٹی حکام نے درندازی کے مرتکب ایک اسرائیلی کو حراست میں لیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔