اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن نیتن یاھو کے مذموم عزائم کو جلد خاک میں ملایا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کی صبح جب بزدل صہیونی فوج نے تنظیم کے کمانڈر بہاء ابو العطاء کو شہید کیا تودشمن کے مقدر میں اسی وقت سے لکھ دی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہےکہ آنے والے چند گھںٹے اہم ہیں اور ہم صہیونی دشمن ریاست کے ناپاک عزائم کو ہرصورت میں ناپاک بنا کر دم لیں گے۔
سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کرنے کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے اور اس کے ہرمکروہ اور سفاکانہ حربے کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھدین دشمن کے سامنے پورے عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند گھنٹے اہم ہیں اور ہم دشمن کو سرپرائزدیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا غرو اور طاقت کاگھمنڈ خاک میں ملنے والا ہے اور شرمناک شکست اس کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔ نیتن یاھو نے صہیونی ریاست کےداخلی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کی پٹی پر یلغار شروع کی ہے۔ قابض فوج کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہےکہ کل منگل کی صبح سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ یلغار کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور پچاس سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔