اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب ‘اشکول’ کے علاقے میں غزہ کی جنوبی سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شروع ہونے والی مشقیں شیڈول کا حصہ ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں مقامی کونسلوں کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری اور جنگی گاڑیوں کی آمد وفت دیکھی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد فوج کو کسی بھی ہنگامی حالات کے لیے تیار رکھنا ہے۔