پنج شنبه 01/می/2025

غزہ اور دمشق میں کمانڈروں کی شہادت اسرائیل کا اعلان جنگ ہے

منگل 12-نومبر-2019

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کےعلاقے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں دو اہم کمانڈروں کی فضائی حملوں کی شہادت کو قابض صہیونی دشمن کی طرف سے اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ دشمن کو اس جارحیت کی سزا ضرور ملے گی۔

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور دمشق میں جماعت کے کمانڈورں کو بزدل صہیونی دشمن نے فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔ صہیونی دشمن کی اس ننگی جارحیت کا جلد اور سبق آموز جواب دیا جائےگا۔ اسلامی جہاد اپنے کمانڈروں کی شہادت کو فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے جرائم کی ذمہ داری تسلیم کرنا ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی دشمن نے غزہ اور دمشق میں جماعت کے کمانڈروں پرحملے کرکے انہیں شہید کرنے کے بزدلانہ عمل سے اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔ فلسطینی تمام آزادی پسند قوتیں مل کر دشمن کی اس جارحیت کا جواب دیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جہاد فلسطینی قوم کے حقوق اور آزادی کے حصول کے اپنی آئینی، قومی، قانونی، اخلاقی اور دفاعی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے اپنی جارحیت میں تمام حدیں پارکردی ہیں اور اس نے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔ صہیونی ریاست اس وقت بد ترین داخلی بحران کا شکار ہے اور اس نے اس بحران کو غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کی طرف موڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ آج منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کرکے القدس بریگیڈ کے کمانڈر بہا ابو العطاء کو شہید کردیا تھا۔ آج صبح ہی کی ایک دوسری کارروائی میں بزدل صہیونی دشمن نے سرحد پار سے شام میں ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے ایک دوسرے کمانڈر  کو شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی