چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جنگی جہازوں کا مختلف اسرائیلی عمارتوں پر حملہ

منگل 12-نومبر-2019

صبح سویرے ہونے والے فضائی حملے کے بعد ، جس نے اسلامی جہاد کے ایک سینئر کمانڈر اور انکی اہلیہ شہید ہو گئیں ، اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹٰی میں مختلف عمارتوں اور جگہوں پر بمباری کی ۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی  فضائی حملے میں شمالی غزہ میں داخلی سلامتی کے ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ میں  انسانی حقوق کے آزاد کمیشن کے صدر دفتر پر بھی بمباری کی جسمیں اسکا ایک ملازم زخمی ہو گیا اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی جہازوں نے متعدد مزاحمتی چوکیوں اور عوام کے رہائشی مکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی