چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو اغوا کر لیا

منگل 12-نومبر-2019

قابض اسرائیلی پولیس نے باب الرحمہ عبادت کے علاقے کے قریب موجودگی کے دوران مسجد اقصیٰ کت محافظ کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے محافظ ایحاب ابو غزالہ مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ کے آس پاس کام کر رہے تھے جب اسرائیلی پولیس آفیسر نے انہیں حراست میں لیا اور انہیں نزدیکی پولیس اسٹیشن لے گئے۔

ابو غزالہ کو گذشتہ ماہ اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انہوں نے باب الرحمہ پر اسرائیلی چھاپے کی تصاویر بنائیں تھیں۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیلی پولیس افسروں نے باب الرحمہ کی عمارت کی بے حرمتی کی اور وہاں سے فرنیچر چوری کیا۔

مختصر لنک:

کاپی