جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں فوج داری جرائم کےتحت سزا یافتہ 57 قیدیوں کی سزا معاف

پیر 11-نومبر-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج داری جرائم کے تحت سزا یافتہ  57 ملزمان کی سزائیں معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے مطالبے اور غزہ میں سیاسی فضاء کو خوش گوار بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ برائے نیشنل سیکیورٹی  میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے کہا کہ 57 ملزمان کی رہائی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان کی سزائیں معاف کرنے کے بعد انہیں جلد ہی رہا کیا جائے گا۔

البزم کا کہنا تھا کہ ملزمان میں فوج داری جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی پارلیمنٹ نے غزہ میں انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ وہ سیاسی حالات کو سازگار اور خوش گار بنانے کےلیے قیدیوں کو رہا کرے اور تاکہ فلسطین میں انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کو بہتر بنایا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی