چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، اکتوبر کے اعداد و شمار!

ہفتہ 9-نومبر-2019

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کو فلسطینی علاقوں میں یہودی ریاستی دہشت گردی اور اسرائیلی فوج کے حملوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبداللہ الحورانی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تین فلسطینی شہید اور 410 کو حراست میں لیا گیا۔

اکتوبر کے شہداء

اکتوبر 2019ء کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں دو فلسطینی غرب اردن اور ایک غزہ کی پٹی میں شہید ہوا۔

قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہ صرف فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ 50 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔ القدس اور غرب اردن سے تعلق رکھنے والے ان شہداء کے جسد خاکی میں اکتوبر 2015ء کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی بھی شامل ہیں۔

زخمی اور گرفتاریاں

اکتوبر 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 410 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر القدس اور غرب اردن کے شہری شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید 5500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔  رپورٹ کے مطابق ان میں 220 بچے، 43 خواتین اور پانچ کے قریب انتظامی قید شامل ہیں۔ ان فلسطینیوں کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں اور انہیں ادنیٰ درجے کے حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 470 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں 335 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ زخمیوں میں سے 135 بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہودی آباد کاری اور زمینوں پر قبضے

اکتوبرکے مہینے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اکتوبر میں 2342 نئے مکانات کی تعمیر شروع کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 182 مکانات شمالی وادی اردن میں اریحا کے مقام پر ‘مفووت یریحو’ یہودی کالونی میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ان میں سے 30 رہائشی فلیٹس ‘جبل المکبر کے قریب ‘ارمون ھنٹزیو’ میں تعمیر کرنے کا  اعلان کیاگیا۔ 53 فلسطینی ‘رامات شلومو’ میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے ‘گوش عتصیون’ میں 251، 146 بیت لحم اور 105’کفار الداد’ میں تعمیر کرنےکا اعلان کیا گیا۔’الون شفوت کالونی میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اکتوبر 2019ء کے دوران اسرائیلی ریاست کی طرف سے 700 دونم فلسطینی اراضی پرقبضے کا اعلان کیا گیا۔ ان میں غرب اردن کے علاقے یعبد، برطعہ، وقفین، العرقہ، زبدہ، نزلہ زید، ظہر العبد، میں تین ہزار دونم فلسطینی اراضی پر قبضے کا اعلان کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی