اسرائیل کی فوجی عدالت ‘سالم’ نے ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان حمزہ خالد ابو الرب کو 49 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہداء فائونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ابو الرب کو اسرائیلی فوج نے 8 اکتوبر 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر عسکری سیل قائم کرنے، مزاحمتی کاروائیوں میں حصہ لینے اور اسلامی جہاد کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سمیت 17 الزامات عاید کیے گئے تھے۔
اسیر ابو الرب غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتےہیں۔ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت ‘مجد’ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔