چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ صہیونیوں کے آلہ کار بن گئے:حماس رہ نما

جمعرات 7-نومبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے فلسطینی مزاحمت کے حامی سوشل صحافت کی بندش پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے بیرون ملک امور کے انچار محمد نزال نے ایک بیان میں کہا کہ ‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ صہیونی ریاست کی مسلسل طرف داری کرکے اپنی غیر جانب ادارانہ ساکھ کھو چکےہیں۔ ان دونوں ویب سائٹس کی طرف سے صہیونی ریاست کے خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اوردونوں سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم غاصب صہیونیوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے حامی صفحات کی بندش اسرائیلی ریاست کی ترجمانی اور اس کی طرف داری کا واضح ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ‘فیس بک’ اور ٹویٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے قریب سمجھے جانے والے متعدد صفحات بند کردیئے تھے۔ ان میں مرکزاطلاعات فلسطین کے عربی اور انگریزی  ویب سائٹس کے صفحات بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی