جمعه 15/نوامبر/2024

بیٹے سے ملاقات کے لیے جیل آنے والے ماں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

بدھ 6-نومبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی خاتون کو ‘مجد’ جیل میں پابند سلاسل اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے آنے کے بعد حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے ‘کفاح عموری’ کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے اسیر بیٹے وسام حنون سے ملنے جیل میں پہنچیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق عموری کو اپنے بیٹے سے نہیں ملنے دیا گیا اور اسے جیل پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق عموری جیل میں قید اپنے بیٹے کے لیے سردیوں کے گرم کپڑے لے کرآئی تھیں مگر قابض فوج نے اس کا سامان قبضے میں لے لیا اور اسے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی