اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ‘یونیسکو’ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کو’تخلیقی’ شہروں کے عالمی نیٹ ورک میں شامل کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "یونیسکو” کے سکریٹری جنرل آڈری ایزولی نے ایک بیان میں کہا کہ رام اللہ کےموسیقی کے میدان نمایاں مقام حاصل کرنے پر اسے عالمی تخلیقی شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک میں اس سال دنیا کے 65 دیگر شہروں کو شامل کیا گیا ہے جب کی مجموعی طورپر عالمی تخیلقی شہروں کی تعداد د 246 ہوگئی ہے۔
رام اللہ میئر موسیٰ حدید نے کہا کہ رام اللہ کا نیٹ ورک سے الحاق شہر کے لیے ایک نئی کامیابی ہے۔ جو پائیدار ترقی کے ٹھوس اہداف کے حصول کے لئے ایک مثبت چیلنج ہے جس سے معاشرے کو فائدہ ہوگا اور تخلیقی سوچ اور عمل کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہر کو ایک نیا مقام ملے گا۔
رام اللہ میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ اس نیٹ ورک میں رام اللہ شہر سب سے بڑا علاقہ یا آبادی نہیں ہے لیکن یہ دوسروں کے مقابلے میں رام اللہ کا اعزاز ہے کہ اسے عالمی تخلیقی شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔