چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد بیرون ملک دورے کے لیے قاہرہ روانہ

بدھ 6-نومبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نےکہا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگیا ہے۔ وفد میں غزہ کی غزہ کی پٹی کی قیادت بھی شامل ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو مرزوق نے بتایا کہ حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بدھ کے روز غزہ سے قاہرہ کے لیے روانہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کا وفد بیرون ملک دورے کے پہلے مرحلے میں قاہرہ پہنچے گا جہاں سے وفد دوسرے ممالک کے دورے پربھی جائے گا۔

حماس کے وفد کی بیرون روانگی کا فیصلہ دو ماہ قبل کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی